رائے پور ،22؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍ یواین آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی پیر کوکسان کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات میں الیکشن کی مہم کا آغاز کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی ومانتل سے وی آئی پی روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ ظہرانہ کے بعدسائنس کالج میدان میں منعقدہ کسان کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔
مسٹر گاندھی اس کانفرنس کے ذریعہ مودی اور رمن حکومت کو گھیرنے کی کوشش کریں گے اور کانگریس کی حکومت بننے پر کسانوں کے لئے کچھ اہم اعلانات بھی کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس کانفرنس کے ذریعے ان کی طرف سے ریاست کے کسانوں کو کانگریس کی طرف سے ایک پیغام دینے کی کوشش ہو گی۔ کانفرنس کے بعد مسٹر گاندھی کا تاریخی مہامایا دیوی مندر کا درشن کرنے کا بھی پروگرام ہے تاہم سکیورٹی ایجنسیوں نے وہاں ان کے جانے کے سلسلے میں اجازت نہیں دی ہے ۔
مسٹر گاندھی ومانتل کے لئے واپسی میں وی آئی پی روڑ پر واقع ایک ہوٹل میں کچھ سماجی اور رضاکار تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ پارٹی کے ریاستی انچارج اور پارٹی کے الیکشن کی کور کمیٹی کے ممبروں سے بات چیت بھی کریں گے جس میں پارٹی امیدواروں کی فہرست پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔